
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ ایم ایس سی آئی ایشا پیسیفک انڈیکس اعشاریہ سات فیصد کمی کے بعد سات سو چار پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہونگ کونگ کے ہینگ سنگ انڈیکس میں بھی اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ دو فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ اندیکس میں اعشاریہ دو فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔
