ڈنگہ: ایم پی اے میاں طارق محمود کے داست راست ، ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت چوہدری شاہد لطیف گجرات آف چک مموری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے میاں طارق محمود خادم اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کام کرر ہے ہیں انہوں نے حلقہ پی پی113میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے، ڈنگہ کھاریاں روڈ، ڈنگہ گجرات روڈ، ڈنگہ لالہ موسیٰ، ڈنگہ منگوال، ڈنگہ بائی پاس، سرکلر روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر ان کا نمایاں کارنامہ ہے اس سے حلقہ بھر میں مواصلات کا نظام بہترین شکل اختیار کر چکا ہے،اس کے علاوہ میاں طارق محمود صحت اور تعلیم کے میدان میں بھی پیچھے نہیں ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صحت اور تعلیم کی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا دیں ہیں انہوں نے کہاکہ ان کارناموں کو دیکھتے ہوئے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور اسی طرح عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اگر میاں طارق محمود نے ایم این اے کی سیٹ پر بھی الیکشن لڑا تو ان کی بھر پور سپورٹ کرینگے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
