کنجاہ :کنجاہ پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت یاورعباس صدرپریس کلب کنجاہ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدر سیٹھ قمر خورشید صراف کے بھتیجے احسان الٰہی صراف کی وفات پر اور مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد یونس عطاری کے والد محترم محمد یوسف زرگر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم مرحومین کے اہل خانہ میں دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ اجلاس میں عبدالرحمن مرزا ، صدیق بٹ ، شہباز سرور بٹ ، احسان فیصل کنجاہی ، ظفر ادیب ، سجاد احمد ، راجہ محمد سلیم ، شیخ محمد ادریس، محمد اقبال ، محمد اشرف بزمی ، خالد محموداور یاسر جرال نے بھی شرکت کی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
