گجرات: ایم کیو ایم 98فیصد غریب پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے ، ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے مرکزی راہنما فاروق ستار نے ضلعی عہدیداران ملک نوید ، حسن گڈو اور دیگر سے ملاقات کے دوران کہا ، انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی اور رکنیت سازی کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لینے کے بعد انتخابی مہم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائیگا ، جبکہ سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی ایم کیو ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ، ایم کیو ایم ملکی سطح کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے جو کہ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، نوجوان نسل ہی ملک کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے اور عوام کو اب اپنے ووٹ کی طاقت کا احساس کر لینا چاہیے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
