
ایڈمرل آصف سندھیلہ نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اسلام آباد میں پی این ایس ظفرنیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل آصف سندھیلہ کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آصف سندھیلہ نے ایڈمرل نعمان بشیر کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد بحریہ کی کمان سنبھالی ہے۔
