اٹک: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک چوہدری انوار احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ کیا انکی آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی دی انہوں نے جیل میں مقید معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کے کیسوں کو فوری طور پر نمٹایا اور انکی رہائی کے احکامات جاری کیے انہوں نے خواتین اور نو عمر اسیران کے وراڈ کا دورہ کر کے انکے مقدمات کے بارے میں دریافت کیا کچن اسیران کے معائینہ ،کچن صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا جیل ہسپتا ل میں مریض اسیران کی عیادت کی اور انکے مقدمات اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کی میڈیکل آفسیر جیل سے مریض اسیران کے علاج و معالجہ کے بارے میں دریافت کیا دورے کے موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
