
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت پندرہ اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پچیس اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی بیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور تین میں کمی ہوئی جبکہ تیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر،پیاز،چاول،انڈے،سرخ مرچ،کیلے،دال مونگ اور دال ماش شامل ہیں۔
