
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ اس ازخود نوٹس کی سماعت کراچی رجسٹری میں کریگا۔ اس موقع پر کراچی رجسٹری اور اس کے اطراف علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔
