
برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے ۔ برطانیہ کے نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کوفلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف سازش قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ان اقدامات کا مقصد برسوں سے جاری علیحدہ فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کونقصان پہنچانا ہے۔فلسطین کے صدر محمود عباس ان دنوں برطانیہ کے دورے پرہیں ۔
