
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زمین بوس ہونے والی رہائشی عمارت کے ملبے سے پچیس افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ مزید دس افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
ملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مصروف کارکنوں کو شدید بارش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بیروت میں رہائشی عمارت گذشہ روز زمین بوس ہوگئی تھی ۔ انتظامیہ نے عمارت کے گرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
