
صدر آصف علی زرداری نے ریلوے کے پینشنر کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا صدر نے سیکڑری ریلوے کو ذاتی طور پر ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور کا دورہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ تین دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدر نے سیکریٹری خزانہ کو بھی ریلوے کو فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ صدر نے کہا ہے کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو جلد از جلد پینشن ادا کی جائے۔
