گجرات : بزم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ محلہ عثمان پورہ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم”غلاماں دی بستی سجا کمبلی والے ” منعقد ہوئی ، جس کی صدارت محمد سیف اللہ خاں لودھی نے کی ، تلاوت کلام پاک کا شرف قاری شفقت محمود قادری نے حاصل کیا ، نقابت کے فرائض محمد ثقلین قادری رضوی نے سرانجام دیے ، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا شرف محمد یاسر امجد ضیائی لاہور ، محمد فرحان علی قادری لاہور ، غلام مصطفی سیفی گجرات ، محمد افضل ضیائی گجرات ، سید علی عباس شاہ گجرات اور قاری غلام سرور نقشبندی نے حاصل کیا ، خصوصی خطاب ممتاز عالم دین حضرت علامہ حافظ محمد اشرف نقشبندی نے کیا اس موقع پر قاری سہیل احمد ، سید اسلم شاہ ، حاجی ارشد ، امانت علی ، صوفی اصغر علی ، چوہدری اظہر حیات ، مظہر اقبال کھوکھر ، قاری عبدالحمید چشتی ، شہزاد احمد ، سید عامر شاہ ، قاری فرمان علی ، سیٹھ محمد آصف ضیاء ، ثمر شہزاد کھوکھر ، محمد اجمل بٹ ، محمد ناصر و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جھوم جھوم کر ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو داد کی ، اختتام پر عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں دس قرآن پاک بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے ، اور اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
