گجرات: ممتاز عالم دین علامہ حافظ محمد اشرف نقشبندی نے منہاج القرآن علماء ونگ کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز جامع مسجد شاہ مبارک محلہ عثمان پورہ میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور علامہ محمد طاہر القادری کی مختلف پالیسیوں سے اختلاف کو اپنے استعفیٰ کی وجہ بیان کی انہوں نے اپنے خطاب میں غازی ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممتاز قادری کی خدمات اور بے حد سراہا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فوری طو رپر انہیں رہا کرے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ہماری جان و مال سب کچھ قربان ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس کی حفاظت سے نہیں روک سکتی ، ہم اپنا جان و مال سب کچھ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے قربان کر دیں گے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
