
بھارت(جیوڈیسک)بھارت میں طیارے میں مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے بعد پائلٹ نے خطرے کا الارم بجا دیا جس کے بعد ائرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کوچی سے دبئی جانے والے طیارے کے مسافرفلائٹ میں ہونے والی دو گھنٹے کی تاخیر سے مشتعل ہو گئے اورہنگامی آرائی شروع کر دی۔
متعدد مسافروں نے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پائلٹ نے گھبرا کر ہائی جیکنگ کے خطرے کا الارم بجادیا۔اطلاعات کے مطابق دو سو سے زائد مسافرچھ گھنٹے سے طیارے میں موجود پرواز کے اڑنے کا انتظار کر رہے تھے۔
