
انڈیا : (جیو ڈیسک) بھارتی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت کانگریس کو شکست کا سامنا ہے۔ اتر پردیش میں کانگریس چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی طور پر اہم سمجھی جانے والی ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی نے چار سو تین نشستوں کے ایوان میں ایک سو ترانوے نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
پنجاب میں مقامی اتحاد نے انسٹھ جبکہ کانگریس نے بیالیس نشستیں جیتی ہیں۔ اترا کھنڈ میں اسے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ جبکہ دیگر دو ریاستوں منی پور اور گوا میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
