
بھارت نے دفاعی میزائل پرتھوی کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل چاندی پور سے لانچ کیا گیا۔
اپ گریڈڈ پرتھوی میزائل میں مختلف نوعیت کے حساس ریڈار نصب ہیں جو ہدف کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس میزائل کا آخری مرتبہ تجربہ چھ مارچ دو ہزار گیارہ میں کیا گیا تھا۔
