
بھارت : (جیو ڈیسک)بھارت کی خصوصی عدالت نے ریاست گجرات میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں ملوث تئیس افراد کو مجرم قرار دید یا جبکہ دیگر تئیس کو بری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مارچ دو ہزار دو میں گجرات کے ضلع آنند میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں تئیس مسلمانوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا، ان میں تین بچے بھی شامل تھے۔ فسادات سمجھوتہ ایکسپریس میں آگ لگنے کے بعد شروع ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے سینتالیس افراد کو ملزم نامزد کیا تھا جنھیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت نے دس سال تک مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تئیس افراد کو مجرم قرار دیا ہے جبکہ تئیس کو بری کر دیا۔
