بھمبر : میرپور میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے آزاد کشمیر میں بھی سونامی کی بنیاد رکھ دی بہت جلد آزاد کشمیر میں عمران خان کے سونامی کا دور دورا ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمدصادق آف چھپراں نے کیا انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام اور نوجوانوں نے میرپور میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے اندر بھی تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور تحریک انصاف کے سونامی کو آزاد کشمیر میں دیکھنا چاہتے ہیں کامیاب جلسے نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے سونامی کی بنیاد رکھ دی ہے انشاء اللہ بہت جلد پورے آزاد کشمیر کے ہر گلی محلے میں تحریک انصاف کا سونامی ہو گا پاکستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف تبدیلی لائے گی اور عوام کی خواہشات ،امنگوں اور آرزوؤں کیمطابق حکومت قائم ہو گی جو کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
