بھمبر : مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین تحصیل زکوة و عشر بھمبر راجہ مسعود اسلم نے کہا کہ 26مئی کو کوٹلی میں مسلم کانفرنس کا کنونشن ریاستی تشخص کی بحالی اور تقسیم کشمیر کی سازشوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہو گا مسلم کانفرنس کشمیر ی قوم کی اور ریاست کی نمائندہ جماعت ہے جسکی اپنے قیام سے لیکر آج تک ریاست ،عوام اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات ہیں مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی ہر دور میں سازش ہوئی لیکن مسلم کانفرنس ہر سازش کے بعد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی 26مئی کو مسلم کانفرنس کے نظریاتی اور کشمیر کے غیرت مند سپوت کنونشن میں شرکت کر کے کشمیریوں کو لاڑکانہ اور رائیونڈ کا پجاری بنانیوالوں کیخلاف اپنا فیصلہ دینگے انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ایک طرف بھارت کی غلامی سے آزادی کیلئے لڑ رہی ہے جبکہ دوسری طرف کشمیریوں کی کو لاڑکانہ اور رائیونڈ کا غلام بنانے کی سازششیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے نظریاتی کارکنان اور پاکستانی سرحدوں کے نظریاتی محافظ ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دینگے 26مئی کے کنونشن میں ضلع بھمبر سے مسلم کانفرنس کے کارکنان بڑے قافلے کی شکل میں شرکت کرینگے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
