
بیجنگ(جیوڈیسک)چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی صوبہ “ہیبئی”میں شدید دھند سے نظام زندگی معطل ہو گیا ہے۔
دھند رات کے وقت شروع ہوئی اور صبح کے وقت اس میں شدت آ گئی۔ دھند کے باعث ٹریفک متاثر ہوئی جبکہ صوبہ “ہیبئی”کے شہر “شی جیازوانگ” کاہوائی اڈہ بند ہونے سے درجنوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے چودہ ہائی ویز بند ہیں۔
