
امریکہ(جیوڈیسک)سی آئی اے نے اپنے ادارے کو آئندہ ڈیوڈ پیٹریاس جیسے اسیکنڈل سے بچانے کیلئے سابق چیف کے رویئے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پالا براڈویل سے معاشقے کی کہانی کھلنے کے بعد ڈیوڈ پیٹریاس نے استعفی دے دیا۔ لیکن یہ مسئلہ ہر روز کوئی نیا رخ اختیار کر لیتا ہے جو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کیلئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کیلئے سی آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تا کہ ان محرکات کا جائزہ لیا جا سکے جس کی وجہ سے ڈیوڈ پیٹرہاس کا اسکینڈل پیدا ہوا۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ایک حد سے زیادہ تجاوز نہیں کر رہے لیکن یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ ڈیوڈ پیٹریاس کا ذاتی فعل تھا یا ایجنسی میں معاملات بھی ان پر اثرانداز ہوئے ہیں تا کہ آئندہ ان کا سدباب ممکن ہو۔ دوسری جانب پیٹریاس نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کیاستعفی کا بن غازی میں امریکی سفارت خانے پر حملے یا براڈویل کو حساس معلوما ت کی فراہمی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ خود بھی بن غازی حملے کی تحقیقات چاہتے ہیں اور کمیٹی میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکاردڈ کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالا کو کبھی کسی قسم کی حساس معلومات فراہم نہیں کیں، اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
