
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے بے نظیر کے قاتلوں کی گرفتاری کی بات کرنے پر کچھ لوگ پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ یہ بات انھوں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد انتخابات کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے۔
