
تائیوان (جیوڈیسک) تائی پے تائیوان میں زبردست طوفان اور تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے ، موسلا دھاربارش نے مشکلات میں اضافہ کردیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تائیوان حکام نے ٹمبن کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی حفاظتی تدابیرکرلی تھیں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر 3 ہزار افراد نے نقل مکانی کی، فوجیوں کو تعینات کیا گیا۔
اِسکول بند ہیں ، مشرقی شہر Hualien میں تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں،تین سال پہلے بھی تائیواب مین سمندری طوفان سے 7 سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔
