
روس (جیوڈیسک) روس نے عالمی طاقتوں کو ضمانت دی ہے کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیار کسی صورت استعمال نہیں کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام اپنے کیمیائی ہتھیا راستعمال کرے گا نہ انہیں ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا۔
برطانیہ اور امریکہ نے شام کو خبردار کیا تھا کہ وہ باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ نہ کرے بصورت دیگر دونوں ممالک شام کے مسئلے پر اپنا لائحہ عمل تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
