گجرات (جی پی آئی) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عالمی ورکرز کنونشن کا انعقاد پاکستان بھر میں دو سو ستائیس مقام پر کنونشنز منعقد ہوئے ، علاوہ دنیا بھر میں برطانیہ ، امریکہ ، جاپان ، ملائشیاء ، انڈیا ، فرانس ، ڈنمارک ، ناروے ، یو اے ای ، یونان ، مسقط ، میر پور آزاد کشمیر ، سپین اور دیگر ممالک میں بھی ورکر کنونشن منعقد ہوئے ، جس سے خصوصی خطاب عالم اسلام کے عظیم قائد و مفکر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے کہا لاکھوں افراد نے خطاب سماعت کیا ۔
گجرات قرآن کمپلیکس اللہ لوک کالونی میں ورکر کنونشن منعقد ہوا ، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور ورکرز نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ، جس میں چوہدری محمد اصغر دیونہ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک ، علامہ پروفیسر مظہر حسین قادری سٹی صدر چوہدری غلام سرور وڑائچ تحریک منہاج القرآن علامہ ساجد محمود قادری ، چوہدری ہمایوں غنی ایڈووکیٹ ، مہر یوسف یعفور ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ ، زاہد بیگ مرزا ،بلال مصطفوی سابق مرکزی سدر منہاج یوتھ لیگ ، شاہد اقبال میر ناظم سٹی گجرات ، چوہدری عنصر محمود ، چوہدری غلام سرور وڑائچ ، چوہدری حاجی محمد صادق جٹ ،عنایت وڑائچ ، حاجی محمد اصغر قادری ، محمد رضوان کھوکھر ، مولانا محمد یوسف راجپوت ، ندیم بٹ ، حافظ محمد بلال یوسف ، امجد حسین قادری ، مظہر اقبال نقشبندی ، حاجی ناصر عزیز ، قاری غلام شبیر سیالوی ، میاں قاسم فاروقی ، طلحہٰ میر ، حافظ سجاد احمد ، قاری عطاء الرحمن صدیقی ، حافظ عظمت احمد ، نوید احمد منیجر ، حافظ سلیم رضا چشتی ، اشتیاق حسین ، مبارک علی ، عثمان ظفر بٹ ، نثار احمد بزمی ، سید حاشر بخاری ، طاہر زیب ، فیصل سرورقادری ، محمد طاہر حیدر ، یوسف بٹ ، ارمغلان خالد کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔
