
لاہور : (جیو ڈیسک)وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تھرڈ کلاس مجسٹریٹ کے سامنے فرسٹ کلاس صدر کو جھکنے نہیں دیں گے۔ آئین کی بات کی جاتی ہے اور آئین ہی خط لکھنے سے روکتا ہے۔گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ خون سے لکھی گئی ہے اور ضرورت پڑی تو پھر خون دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
