حاصل پور: : (عاصم ایاز)تفصیل کے مطابق حاصل پور کے نواحی گائوں194,195,196,197,198 مراد میں نہر مراد کی ٹیلوں پر پچھلے چھ ماہ سے محکمہ انہار کے اہلکاروں اور پیڈا کے صدر کی ملی بھگت سے کاشتکاروں کو پانی نہ ملنے کی کی وجہ سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل نائب ناظم محمد سرور گل خادم حسین نمبر دار چک نمبر 197 مراد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا عرصہ چھ ماہ کے دوران ہم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں نہر مراد کی ٹیلوں پر پانی نہ ملنے کی وجہ سے ہم اپنے بیوی بچوں اوراپنے مویشیوں سمیت نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔
ہماری فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور ہمارے مویشی بھوکے پیاسے مر رہے ہیں جبکہ پیڈا کے صدر شہزاد وٹوپانی چوری کرواکر لاکھوں روپے اکٹھے کرنے میں مصروف ہے پانی کی چوری معمول بن گئی ہے،رنگے ہاتھوں پانی چوری پکڑنے کے بعد بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہو پاتا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پانی مہیانہ کیا گیا تو ہم ایک ہفتہ کے اندر احتجاج کریں گے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔
