بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جاتلاں پریس کلب کے عہدیداران کا بلا مقابلہ منتخب ہونا نیک شگون ہے نومنتخب صدر پرویز اختر اور انکی ٹیم صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کااظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل نے پریس کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،طارق محمود ثاقب ،افتخار عظیمی ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق محمود شاکر ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر ،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،فیصل صغیر ،ظہور احمد رضا ،چوہدری محمد رفیق ،سلیم ساگر ،یاسین تبسم ،عابد زبیر ،شیراز مشتاق سمیت دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں ان کا حقائق اور تحقیق پر مبنی رپورٹنگ کرنا فرض اور ذمہ داری ہے اگر صحافی اپنی ذمہ داری ایمانداری کیساتھ نبھائیں گے تو معاشرے کے اندر مثبت تبدیلیاں رونما ہو ں گی ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
