
ججز تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت سید نیر بخاری کرینگے۔ پارلیما نی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری کی سفارشا ت پر غور کرے گی۔
کمیٹی سپریم کورٹ کے چار اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کی تقرری اور لاہور اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تقرری سے متعلق سفارشات پر غور کرے گی۔
