
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ دیگر مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہوجائیگا جبکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک موسم ابر آلود رہے گا۔
