
جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون کے حملے میں طالبان کمانڈر ملا نذیر کے بھائی اور ماموں زاد سمیت چار افراد مارے گئے۔ حملہ جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک کے مقام پر کیا گیا۔
جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی پر چھ راکٹ داغے گئے ڈرون حملے میں کمانڈر مولوی نذیر کا بھائی حضرت عمر اور ماموں زاد بھائی خان محمد ہلاک ہو گئے۔ مولوی نذیر کالعدم تحریک طالبان کے سرگرم کمانڈر ہیں۔
