لالہ موسیٰ: اخبارات میں جھوٹی اور من گھڑت خبریں لگوا کر ہمارے کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے مقامی اخبار میں آنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی الیکشن اور ٹکٹوں کے حوالے سے ہمارے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔پارٹی میں الیکشن ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔ضلع گجرات کے پی سی اوز نے مشترکہ طور پر قرارداد منظور کی تھی جس میں پارٹی الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھااور جمہوری طریقے سے عہدیداران کو منتخب کرنے کیلئے صوبائی اور مرکزی قیادت کو قرار دا د پیش کی گئی تھی۔پارٹی الیکشن سے تحریک انصاف مضبوط ہو گی اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔پارٹی الیکشن سے جو بھی عہدیدار منتخب ہوئے ہم ان کے ساتھ چلیں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
