لالہ موسی: تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے ڈپٹی آرگنائزر سید حسن رضا شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ آرگنائزر اپنے اپنے حلقوں میں کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیںگے کسی کو بھی ہٹایا نہیں گیا اور نہ ہی کسی کو کوئی ڈی نوٹیفیکیشن بھیجا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع گجرات کے تمام پی سی اوز اپنے عہدوں پر مقرر ہیں ۔ہم سیالکوٹ جلسہ کی تیاریاں کر رہے ہیں اور بھرپور طریقہ سے سیالکوٹ جلسہ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے والے کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ہم ایسے لوگوں کی سازشوں کو کامیاب ہونے دیں گے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
