گجرات: پیر طریقت حضرت پیر سید بشیر احمد خورشید کا چالیسواں سالانہ عرس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سجادہ نشین سید محمد صفی الاعظم چن پیر شاہ کی قیادت میں سینکڑوں مریدین نے مزار پر چادر چڑھائی جس کے بعد مرکزی جامع مسجد آرائیاں میں پیر سید بشیر احمد کی یاد میں جلسہ ہوا ، جس میں علماء کرام و دیگر مقررین نے اپنے خطابات میں سید بشیر احمد شاہ کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا قبل ازیں قرآن و نعت اور ختم پاک کی خصوصی محافل منعقد ہوئیں ، اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
