گجرات (جی پی آئی) حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کا ماہانہ اجلاس 27ستمبر کو سنگت آفس میں منعقد ہو گا ، جس کی صدارت کنونیئر اشتیاق احمد کھوکھر ایڈووکیٹ کریں گے ، اجلاس میں حلقہ تعلقاتی گروپ نے عہدیداران ، ممبران اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے ، اور حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے ممبران کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی ، اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ، مندرجہ ذیل مسائل پر بحث کی جائے گی ، گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں درجہ چہارم کی آسامیاں نہ ہونا ، قمر سیالوی روڈ پر کوڑے کرکٹ کا مناسب بندوبست نہ ہونا ، گورنمنٹ پرائمری سکول صابووال کی خستہ حال عمارت کی دوبارہ تعمیر ، ضلع گجرات میں HIV/AIDSکے مرض کا پھیلائو ، ڈینگی سے بچائو کے لیے اقدامات اور دوسرے مسائل پر بات کی جائے گی۔
حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے تمام ممبران شرکت کریں گے ، اور اجتماعی معاشرتی مسائل پر آواز اٹھانے اور ان کے حل کے لیے بہتر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
