گجرات : حلقہ تعلقاتی گروپ NA105 تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی عوام پر ترس کھائے اور بجلی کا شارٹ فال جلد از جلد پورا کرنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کرے ، تاکہ اس آگ برساتے موسم میں عوام اور خاص کر غریب و نادار لوگ سکون کی چند سانسیں لے سکیں ، ان خیالات کا اظہار حلقہ تعلقاتی گروپ کے ایک خاص اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر کیا، اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ترجمان حلقہ تعلقاتی گروپ نے کہا کہ ہم اس عوامی مسئلہ کے حل کے لئے ہر جگہ آواز اٹھائیں گے اور مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے حلقہ تعلقاتی گروپ اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتا رہے گا ، اور پوری قوم کے شانہ بشانہ جلد بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے ، اجلاس میں حلقہ تعلقاتی گروپ کے عہدیداران ، ممبران اور سنگت فائونڈیشن کا سٹاف موجود تھا ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
