گجرات : دربار عالیہ مہمدہ شریف کے احاطہ میں ماہانہ گیارہوں شریف کی پر وقار محفل کا انعقاد کیا گیا ، محفل گیارہویں شریف کی صدارت دربار عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے ترجمان DCAکے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ مقصود الحق آوانی نے کی اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف نے خصوصی شرکت کی اور خصوصی دعا کروائی ، ملک کے نامور نعت خواں نسیم احمد چشتی ، عارف شاہد گوندل ، حافظ صدیق قادری ، حبیب اللہ چشتی نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، گیارہویں شریف کی پر وقار محفل میں ڈاکٹر جمال انور صمدانی ، چوہدری تنویر احمد ، میاں محمد صفدر ، میاں بلال صفدر ، میاں جمال صفدر ، نثار احمد نثاری کپتان ایم سی سی ، صاحبزادہ حنان مجتبیٰ ، صاحبزادہ عبدالرحمان ، چوہدری عامر محمود ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد سجیل خان ، بھائی منور ، بھائی امین و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ، دربار عالیہ مہمدہ شریف میں ہر ماہ گیارہوں شریف کی محفل کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جاتا ہے ، اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف محفل کے تمام انتظامات سنگی حضرات کے ہمراہ کرتے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
