کنجاہ : حلقہ پی پی 110چوہدری برادران کا گھر ہے اور یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ چوہدری برادران کا مان بڑھایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر محترمہ شاہانہ فاروقی اور ایم پی اے خدیجہ فاروقی نے گزشتہ روز کنجاہ میں مختلف مسلم لیگی رہنمائوں کی رہائش گاہوں پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ کارکن مسلم لیگ ق کا اثاثہ ہیں باصلاحیت لوگوں کو آگے لائیں گے ۔ پرانے اور ناراض لیگی رہنمائوں کو بھی راضی کریں گے ۔ اس موقع پر مرزا طاہر ندیم نے کہا کہ محترمہ شاہانہ فاروقی اور ان کی ٹیم چوہدری برادران اور چوہدری مونس الٰہی ایم پی اے کے حلقہ میں روزانہ کی بنیاد پر دورہ کرے گی اور کنجاہ میں ہر تیسرے روز بعد دورہ کر کے لیگی رہنمائوں کے گھروں میں جائیں گے ۔ ان کے مسائل سنیں گے اور انہیں حل کروانے کے لیے بھر پور کوششیں کریں گے۔ محترمہ شاہانہ فاروقی اور خدیجہ فاروقی نے سابق ناظم کنجاہ رانا مقصود احمد ، سابق نائب ناظم کنجاہ شیخ شہکاز اسلم ، صدر مرکزی انجمن تاجران سیٹھ قمر خورشید صراف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جبکہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری ساجد شہزاد آرائیں کی دعوت پر سابق کونسلر چوہدری عبدالحمید آرائیں کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر چوہدری محمد سلیم آرائیں بھٹہ خشت والے ، محمد رمضان عرف جانی پہلوان ، سابق کونسلر چوہدری نثار احمد گوندل ، سیٹھ فیاض حسین گلاس سٹور والے اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
