کوٹلہ ارب علی خان: چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش آیام محمد ایوب بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے غنڈے ڈاکٹر کو فل فور گرفتار کیا جائے،اور عبرتناک سزا دی جائے،ہم صحافی برادری کے ساتھ کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن)سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز روزنامہ گردش ایام کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہون نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور وہ جو دیکھتے ہیں وہی لکھتے ہیں ۔چوہدری عابد رضا نے کہا کہ ہم چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش ایام محمد ایوب بٹ کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم صحافی برادری کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور DPO گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غنڈہ گرد عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
