گجرات (جی پی آئی) حلقہ پی پی 112میں ڈاکٹر جاوید احمد ریاض میاں برادران کے نمائندہ ترجمان ہیں اور میاں برادران کے مشن کے امین ہیں ، یوسی پنجن کسانہ کی بٹ برادری کی تمام تر ہمدردیاں ڈاکٹر جاوید ریاض کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنما عمر فاروق بٹ نے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی مسلم لیگی ہیں ہم نے اس وقت بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا پرچم بلند کیا جبہ ملک پر بدنام زمانہ آمر پرویز مشرف کی حکومت تھی ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید احمد ریاض جیسی شخصیت ہم بہتر سمجھتے ہیں کہ وہ پی پی 112کیلئے نیک فال ہے ، انہوں نے کہا پی پی 112میں انکی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔
