گجرات (جی پی آئی) صدر گجرات چیمبر آف کامرس مرزا مشتاق احمد کی قیادت میں شاہین گروپ کے امیدواروں کا لالہ موسیٰ کا دورہ ، ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ووٹروں سے ملاقاتیں کیں ، وفد میں سابق صدر مہر عرفان یوسف ، نائب صدر شیخ ابرار سعید ، لیاقت علی اوپل ، میاں احسان الٰہی ، آصف رضا نقوی ، ثناء اللہ بٹ ، قاسم ترہنگی ، چوہدری عبدالرحمن ، عدنان مکی ، محمد شفیق ، انصر جاوید باجوہ ، شیخ ضیاء الرحمن امجد ، محمد رضوان ، نثار احمد باجوہ شامل تھے ۔
وفد کے شرکاء نے ریلوے روڈ ، مال روڈ ، کیمپنگ گرائونڈ ، مین بازار ، اردو بازار ، نلکے والی گلی ، چھوٹا بازار ، دینہ چکیاں بازار ، ڈاکخانہ بازار ، نئی و پرانی غلہ منڈی ، کمیٹی روڈ و دیگر علاقوں کا دورہ کر کے گجرات چیمبر کے ممبران سے فرداً فرداً ملاقاتیں کی ، ووٹروں نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور شاہین گروپ کے تمام امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا ۔
