کھاریاں : جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع گجرات کی ناظمہ محترمہ مسرت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران مسلسل گیس اور پٹرول کی قیمتوں کو بڑھا کر عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہے ہیں ، جو کہ قابل تشویش ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے نیٹو سپلائی بحال کرنے کے بارے میں سوچا بھی تو یہ ان کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا ، حکومت اس معاملہ سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے یہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، کبھی بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ تو کبھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ، عوام اب مزید مظالم برداشت نہیں کریں گے ، حکمران عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کی کوشش کریں اور بڑھاتی ہوئی قیمتوں کو فوری واپس لیں ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
