گجرات : صدر سٹیزن فرنٹ گجرات شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ حکومت فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے اقدامات کرے کیونکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام نفسیاتی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں لہٰذا فوری طور پر اقدامات کیے جائیں جس سے عوام کو سہولت ملے۔ شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ جس طرح لوڈ شیڈنگ جاری ہے اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ملک میں ناخوشگوار واقعات پیش آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہی ایسے مسائل پیش آرہے ہیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
