گجرات : گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹو ہیئرنگ سکول گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل محترمہ فرزانہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن سید ظہیر الحسن تحصیلدار سیٹھ شہزاد اشرف صاحبزادہ رضوان منصور آوانی، ڈاکٹر رزاق غفاری اور DO پلاننگ مس صائمہ تھیں۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکے نیشنل سانگ، چین سے ہم کو جینے دو، سپیشل ڈرامہ، بندر تماشہ، سایہ بھی ساتھ جب چھوڑ جائے، فوک ڈانس پیش کیے۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انعامات حاصل کرنے والے بچوں میں کے جی ون کے زین خالد، غلام فضہ، علی حسن نے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ کے جی ٹو کے فضل عباس، دانیال طیب، سائرہ بتول نے پوزیشن حاصل کی۔ اول کے اقصیٰ شبیر، ہمایوں صابری، سونیا، دوئم کے زینت اعظم، احسان اللہ، حمنہ رباب، سوئم کے زنیرہ قیصر، طیب شہزاد، فاطمہ منیر، چہارم کے احتشام صفدر، زیران نذر بٹ، دانش تنویر، ششم کے حمزہ دلاور، محمد فیضان عارف، اویس اشرف جبکہ ہفتم کے تسنیم شبیر، امیرم عباس، حلیمہ جاوید اور محمد ندیم نے پوزیشنیں حاصل کیں۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
