بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت وکلاء کو بار بار پلاٹ دینے کی بجائے سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولت دے وکلاء اس سے پہلے بھی رہائشی پلاٹ لے چکے ہیں حکومت ضلع بھمبر کو ہاٹ ایریا ڈکلیئر کرے ان خیالات کا اظہار تنظیم غیر جریدہ ملازمین ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد اکرم نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بار بار وکلاء کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہو وکلاء نے پہلے بھی رہائشی پلاٹ لیکر فروخت کردیئے ہیں اور اب دوبارہ حکومت سے رہائشی کالونی کے نام پر پلاٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں حکومت ایک ہی طبقے کو نوازنے کے بجائے سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولت دے وکلاء کے بجائے چھوٹے ملازمین کو پلاٹ الاٹ کیے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری ملازمین کو سہولت دینے کیلئے ضلع بھمبر کو ہاٹ ایریا ڈکلیئر کرے تاکہ ملازمین کو آنے جانے او ر یہاں رہ کر کام کرنے میں سہولت ملے۔
