گجرات : حکومت پنجاب کے زیر اہتمام آج بھٹہ خشت مزدوروں کا اہم اجلاس منعقد ہو گا اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر لیبر پنجاب کریں گے اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو گا اس میں پاکستان بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن اور مزدوروں کی جانب سے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر زادہ امتیاز سید’ محمد اظہر’ محمد نوید ‘ امتیاز حسین شاہین شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں بھٹہ خشت مزدوروں کے مسائل پر بات چیت ہو گی اور بھٹہ خشت مزدوروں کی اجرت فی ہزار اینٹ 520 روپے مقرر کئے جانے کے بعد عملدرآمد کا نوٹس لیا جائے گا۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
