گجرات : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما ممتاز کاروباری شخصیت شیخ محمد افضال رواں ہفتے میں سیاست میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ وہ تحریک انصاف ‘ ایم کیو ایم یا کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے اور اپنے انتخابی منشور کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے حلقہ پی پی 111 سے الیکشن لڑیں گے۔ اس سلسلہ میں معلوم ہوا ہے کہ شیخ محمد افضال نے حلقہ پی پی 111 کی 17 یونین کونسلز کا دورہ مکمل کر لیا ہے اور دوست احباب سے صلاح مشورہ کے بعد اپنی سیاسی زندگی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اس سلسلہ میں شیخ محمد افضال کا عوامی رابطہ آفس بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اور مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد عوامی رابطہ آفس میں موجود ہوتی ہے جو کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
