
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا لندن میں بیٹھ کر کراچی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم جانتی ہے انہیں کس کی سرپرستی حاصل ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگارا کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون بھی موجود تھے۔
