
پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ بد عنوانی کی وجہ سے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے پاکستان کو کیری لوگر بل کے بعد دو ارب ڈالر دیے جائیں گے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ میمو ایشو پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اسے پاکستانی اداروں کو ہی حل کرنا چاہیئے۔ کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ جنرل پاشا اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
