
برطانوی گروپ(جیوڈیسک)انیس سو ساٹھ اورستر کی دہائی کے معروف میوزک گروپ “رولنگ سٹون” نے اپنا نیا گانا ڈوم اینڈ گلوم ریلیز کر دیا ہے۔
برطانوی گروپ رولنگ سٹون نے چھ برس بعد نیا گانا پیش کیا ہے۔ ڈوم اینڈ گلوم ان دو گانوں میں سے ایک ہے جو رولنگ سٹون کی آنے والی البم میں شامل ہے۔ گروپ کی ہٹ گانوں پر مشتمل البم بارہ نومبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔ گانا اور البم گروپ کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہیں ۔رولنگ سٹون نے “بارہ” جولائی انیس سو باسٹھ کو پہلی پرفارمنس دی تھی۔
